فاسٹ نیوز : آسکرز میں بہترین فلم کے نام میں گھپلا، میزبان نے لالالینڈ کے نام کا اعلان کیا لیکن اکیڈمی ایوارڈز ’مون لائٹ‘ لے اُڑی۔

نواسی ویں اکیڈمی ایوارڈ زکی 14کٹیگریز میں نامزد ہونے والی فلم ’ لالا لینڈ‘ چھ ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہی جن میں بہترین اداکارہ، بہترین ہدایت کار، بہترین پروڈکشن ڈیزائن اور بہترین گانے وغیرہ شامل ہیں۔

کھلتے چہرے،حسین ادائیں،تیز ہوتی ڈھرکنیں،فلمی دنیا کے سب سے بڑے اکیڈمی ایوارڈز میں فلم لالا لینڈ چھا گئی،بہترین فلم ،مون لائٹ قرار پائی،بہترین اداکارکا آسکرکیسی ایفلک نے حاصل کیا۔

بہترین معاون اداکارہ ’ویولاڈیوس‘نے فلم فینسز میں جبکہ بہترین معاون اداکار کا آسکر مہرشالاعلی نے فلم’مون لائٹ‘ میں حاصل کیا۔ بہترین اینی میٹیڈ فلم’زوٹوپیا‘ قرار پائی جبکہ بہترین ویژول ایفکٹس کا ایوارڈ فلم ’دی جنگل بک‘ نے حاصل کیا ۔

بہترین غیر ملکی فلم کا آسکرایرانی فلم ’دی سیلزمین‘ کے حصے میں آیا،بہترین دستاویزی فلم کا آسکراو جے:میڈ ان امریکا جبکہ بہترین دستاویزی فلم مختصر کا ایوارڈ’دی وائٹ ہملٹس‘ کو دیا گیا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s