لاہور/ کراچی / فیصل آباد(فاسٹ نیوز)لاہور میں اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کی جانب سے سروسز ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر پر تشدد کیخلاف پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج (yda protest)جاری ، سروسز ہسپتال میں ایمرجنسی بحال

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کی جانب سے 26 لاکھ روپے فراڈ کے الزام میں سروسز ہسپتال پر چھاپے کے دوران سینئر ڈاکٹر پر تشدد کیخلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کا اعلان کیا۔

لاہور ، فیصل آباد ، کراچی سمیت متعدد بڑے شہروں کے سرکاری ہسپتالوں میں بدستور مسیحائوں نے کام بند کر دیا ، دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں کا برا حال ہے، کوئی پرسان حال نہیں۔

فیصل آباد سمیت متعدد شہروں میں ان ڈور اور آئوٹ ڈور بند ہیں ، مریض ہسپتالوں کے دروازوں پر بیٹھے مسیحائوں کی واپسی کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہان ہے کہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، ایک بیڈ پر ایک مریض کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل محکمہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے 26 لاکھ روپے کرپشن کے الزام میں وائے ڈی اے کے نائب چیئرمین اور سروسز ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر کی گرفتاری کے لیے سروسز ہسپتال میں چھاپہ مارا تو مزاحمت پر ہاتھا پائی ہوئی جس پر ینگ ڈاکٹرز نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s