فاسٹ نیوز : لاہورمیں پی ایس ایل فائنل کے لے بھرپور سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت 10ہزار سے زائد اہلکاروں کو قذافی سٹیڈیم کے چاروں طرف تعینات کیا جائے گا، پاک فوج اوررینجرز کو مامورکرنے کی تجاویز بھی ہیں۔

زندہ دل لاہوریوں،کرکٹ دیوانوں،تمام اہل وطن کے لیے 5 مارچ کا دن انتہائی خوشی، ہلے گلے اور فضاؤں میں فلک شگاف نعروں کی گونج کاہو گا۔

پاکستان سپر لیگ کافائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا،فائنل سنسنی سے بھرپور ہو گا، تو لمحہ لمحہ لطف اٹھانے کے لیے تمام انتظامات بھی بھرپور ہوں گے۔

میچ سے دو روز قبل قذافی اسٹیڈیم کو مکمل بندکردیا جائے گا،چپے چپے کی تلاشی کے بعد کلیئرنس دی جائے گی، اسٹیڈیم کے اندراورباہر 10 ہزارسے زائدپولیس اہلکاراور افسران تعینات ہوں گے۔

فیروز پورروڈمکمل بند ہو گا، نہرکے پل اور کلمہ چوک پر کنٹینر کھڑے کرکے ٹریفک بندکردی جائے گی، شائقین پیدل اسٹیڈیم تک جائیں گے،مین گیٹ سے صرف کھلاڑیوں اور وی وی آئی پیز کو گزارا جائے گا۔

لبرٹی مارکیٹ کی پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کی جائیں گی، باوردی اہلکاروں کے ساتھ سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

شائقین کو 5 درجاتی سیکیورٹی سے گزارا جائے گا، 50واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے،ہرانٹری پوائنٹ پر گزرنے سے سے پہلے فزیکل چیکنگ ہو گی، ٹیموں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک وی وی آئی پی سیکیورٹی دی جائے گی۔

ایئرپورٹ سے ہوٹل اورہوٹل سے اسٹیڈیم تک روٹ کو مکمل طورپر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا جائے گا، اسٹیڈیم کے باہر ایلیٹ فورس کی30 سے زائد گاڑیاں بدستورگشت کرتی رہیں گی۔

پولیس اہلکار صبح 6بجے اپنے اپنے انچارج کو رپورٹ کریں گے، ناشتے سے کھانے تک اٹھنے والا کروڑوں روپے کا خرچہ ویلفیئر فنڈ سے ادا کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے فائنل کی سیکیورٹی کے حوالے سے ’جیونیوز‘ کے نمائندے سہیل عمران کا کہنا ہے کہ نشتر اسپورٹس کمپلیکس کو کل سے سیل کر دیا جائے گاجبکہ وہاں عام ٹریفک کا داخلہ بھی بند کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کے باہر قائم دکانیں اور ہوٹلز بھی کل سے بند ہوجائیں گے،سیکیورٹی ادارے روزانہ نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں سرچنگ کا عمل جاری رکھیں گے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s