لاہور(فاسٹ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور، سکیورٹی معاملات اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس افسروں، جوانوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی لازوال قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جرأت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ پاک افواج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ انہوں نے کہا آپریشن ردالفساد سے وطن عزیز سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s