خان پور ( فاسٹ نیوز ) پولیس نے فیروزہ کے قریب کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کیپ برآمد کر لی 7افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا اس سلسلہ میں سرکل پولیس آفیسر خان پور اے ایس پی فاروق احمد بجارانی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چک 70اے کے قریب دلشاد نامی شخص ناجائز اسلحہ فروخت کرنے کا غیر قانونی کام وسیع پیمانے پر کرتا ہے اور اس نے بین الصوبائی گینگ بنا رکھا ہے اس اطلاع پر تھانہ صدر خان پور کے ایس ایچ او انسپکٹر اختر عباس اور تھانہ سٹی کے ایس ایچ او چوہدری محمد رمضان نے دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں کی بھاری نفری کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر وہاں سے 7افراد کو حراست میں لیا اور ان سے بھاری مقدار میں خطرناک آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا اے ایس پی کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں دلشاد ،خالد محمود ،عبدالباسط ،محمد یاسر ،محمد امجد ،محمد عرفان اور گل احمد کو پولیس نے حراست میں لے کر ان سے ڈبل بیرل بندوقیں 3عدد ،رپیٹر 5عدد ،رائفل تھری نٹ تھری 1عدد ،پسٹل اور ریوالور 6عدد ،ٹیلی سکوپ 1عدد ،میگزین 18عدد ،کارتوس 50راؤند اور 500 گولیاں و دیگر اسلحہ برآمد کیا سرکل پولیس آفیسر اے ایس پی فاروق احمد بجارانی نے کہا کہ دہشت گردی ہمارے ملک کے لیے ناسور بن چکی ہے ڈی پی او رحیم یار خان ذیشان اصغر کی ہدایت پر خان پور پولیس روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید تفتیش جاری ہے ابتدائی حالات کے مطابق قاری دلشاد نامی شخص نے ناجائز اسلحہ کی خرید و فروخت کا یہ بین الصوبائی گینگ بنا رکھا تھا اور ہو سکتا ہے کہ یہ پکڑا جانے والا اسلحہ دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہوتا ہو انہوں نے کہا کہ اس گینگ سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے دریں اثناء فیروزہ کے علاقہ چک 70اے سے پکڑے جانے والے قاری دلشاد اور اس کے دیگر 6ساتھیوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بھی رہا ہے اور دلشاد کے علاوہ اس کے سسر،سالے اور حراست میں لیے جانے والے دیگر اشخصاص بھی اس کے قریبی اور رشتے دار ہیں جبکہ پولیس کی طرف سے اسی گروہ سے مزید ناجائز اسلحہ کی بھاری کھیپ بھی برآمد ہونے کی شنید تھی جس کی پولیس ذرائع نے ابھی تک تصدیق نہیں کی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s