فاسٹ نیوز : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کے بارے میں جو کہا وہ سچ ثابت ہوا۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ فارن آفس سے معلومات لے رہے ہیں۔ چیئرمین نیب کو ادارے کا وقار عزیز ہوتا تو آج استعفیٰ دے کر جاتے۔

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ حدیبیہ پیپر کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کی جائے،نیب وزیراعظم کے بچوں سے قانون کے مطابق تحقیقات کا آغاز کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور فارن آفس کا فاصلہ مہینوں میں طے نہ ہوسکا۔نیب ،چیئرمین ایف بی آر اور دیگر ادارے وزیراعظم کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔عدالت نے نیب سے پوچھا تفتیش کیوں نہیں کررہے ، چیئرمین نیب خاموش رہے ۔چیئرمین نیب نے عدالت میں کہا کہ ریگولیٹرز کا جواب آئے تو ہم کارروائی کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کی طرف بڑھنا ہے تو وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کا احتساب کرناہوگا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کے ایک سوال کا جواب نہیں دیا پھر بھی کہتے ہیں ہم جمہوری ہیں۔وزیراعظم ، اسحاق ڈار،کیپٹن (ر)صفدر تینوں نے اثاثے چھپائے ان کو نااہل کیا جائے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ کل یا جمعرات تک پاناما کیس مکمل ہوجائے گا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s