فاسٹ نیوز : غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں پاکستان سپر لیگ ٹو کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا ،دبئی میں پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا۔ فائنل پانچ مارچ کو ہوگا۔

فائنل لاہور میں کرانے یا نہ کرانےسے متعلق اجلاس دبئی میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق پانچ میں سے 4 فرنچائز کے مالکان اس امرپر متفق تھے کہ پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے جبکہ صرف کراچی کنگز فرنچائزکے مالک نے فائنل لاہور میں کرانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں، فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔

پی سی ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تمام ممالک کوفول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہےجبکہ فائنل کھیلنے والے ہر غیر ملکی کھلاڑی کو 10 ہزارڈالرز اضافی دئیےجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بہت سےغیرملکی کھلاڑیوں نےلاہورمیں فائنل کھیلنے پررضامندی ظاہر کردی ہے۔

ادھر سابق کرکٹر رمیز راجا کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا اور مضبوط فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان سپرلیگ کی بقا اسی میں ہے کہ فائنل پاکستان میں ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاید اس سال سارے غیر ملکی کھلاڑی نہ ہوں لیکن آئندہ سال غیرملکی کھلاڑیوں کی تعداد بڑھتی جائے گی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s