فاسٹ نیوز : متحدہ عرب امارات کی جانب سے آٹھ سال بعد پاکستانی پولٹری پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نےکہا ہے کہ دبئی کی بڑی مارکیٹ میں پاکستان دوبارہ شامل ہوجائے گا۔

عرب امارات کے صارفین جلد پاکستانی مرغی کے گوشت سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔آٹھ سال پہلے عرب امارات نے برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر پابندی لگائی تھی ۔

عرب امارات کی پولٹری مصنوعات سالانہ درآمدات 3 لاکھ 70 ہزار ٹن ہے جس کے لئے 70 کروڑ ڈالر خرچ کرنا پڑتا ہے ۔ عرب امارات کی مقامی پیداوار46 ہزار ٹن ہے ۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین خلیل ستار کا کہنا ہے کہ عرب امارت نے پابندی برڈ فلو کے خدشات پر لگائی تھی جو 2008 میں ہی اٹھا لی تھی لیکن اب اس حکومت نے شنوائی کی ہے ۔

چیئر مین کا کہنا ہے کہ عرب امارت سے پولٹری کی برآمد کی اجازت ملنے سے بڑی مارکیٹ تک رسائی ملے گی لیکن اس کے لئے حلال سرٹیفکیٹ سمیت معیار اور کوالٹی کا خاص خیال رکھنا ہوگا ۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بڑی مقدار میں پولٹری مصنوعات عرب امارات برآمد کرنی ہے تو حکومت کو دیگر ممالک سے مسابقت کے لئے اس شعبے کو مراعات دینا ہونگی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s