فاسٹ نیوز :دو روز گزرگئے، لعل شہبازقلندر کے مزار پر حملے کے سہولت کاروں کا اب تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔تفتیشی ادارے دھماکے کے مقام سے ملنےوالے سامان کی فارنزک جانچ پڑتال میں مصروف ہیں۔

سانحہ سہون کے بعد شہباز قلندر کی نگری کی فضا سوگوار ہے مگر مقامی لوگوں کےحوصلے اب بھی بلند ہیںتاہم کیمروں کی ناقص کوالٹی کے باعث اب تک سی سی ٹی وی فٹیجز سے کوئی بھی مدد نہیں مل سکی ہے۔

دھماکے کی جگہ سے ملنے والے سامان اور دیگر میڑیل کی فارنزک جانچ پڑتال سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے ماہرین کر رہے ہیں۔

سیہون شریف میں سو سے زائد غیر رجسٹرڈ گیسٹ ہاوسز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے محکمہ اوقاف سےمطالبہ کیا ہے کہ مزار کی سیکورٹی کے لیے واک تھرو گیٹ ، قطاروں کے لیے پائپس اور خواتین کی تلاشی کے لیے الگ کمرہ فراہم کیا جائے۔

گزشتہ روز عملے کے لئے محدود طور پرمزار کو کھولا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی انتظا مات پورے ہونے کے بعد مزار کو زائرین کے لیے کھول دیا جائےگا۔

دھماکےمیں جاں بحق 4افرادکی لاشیں شہدادکوٹ پہنچادی گئیں ۔گزشتہ رات 2 میتیں شناخت کے بعد ورثا کےحوالےکردی گئیں تھیں۔عبداللہ شاہ میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ میں اب بھی تین میتیں اپنے ورثا کی منتظر ہیں ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سہون کے سرکاری اسپتال میں 76 جبکہ 12افراد نواب شاہ،جامشورو اوردیگراسپتالوں میں جاں بحق ہوئے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s