فاسٹ نیوز : وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ ہم اپنی سیاسی جنگ بھی جیتیں گے اور قانونی جنگ میں بھی سرخرو ہوں گے۔جب پاکستان خوشحالی کی طرف جاتا ہے ، ان لوگوں کو تکلیف ہوتی رہتی ہے،شاہ محمودقریشی صاحب غریب بن کر لوگوں سے پیسے بٹورتے ہیں۔

عابد شیر علی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم اپنی نسلوں کا جواب دے رہے ہیں، شاہ محمود حساب دیں گے کہ وہ سالانہ کروڑوں روپے لوگوں سے بٹورتے ہیں۔

انہوں نے شاہ محمود قریشی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شاہ محمود زمین کا ٹیکس بھی نہیں دیتے ، درباروں کا پیسہ کھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تمام کوششوں کے باوجود ثبوت جمع نہیں کراسکی۔وزیراعظم نواز شریف نے عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیاہے۔میاں نواز شریف کے دورمیں منصوبے شروع ہوتے ہیں تو ان لوگوں کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔

انہوں نے شیخ رشید کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیراگلی سے لیکر اسلام آباد تک شیخ رشید کی زمین بے نامی ہے ۔شیخ رشید کی سیاسی موت کا سبب ان کا لال مفلر ہوگا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s