فاسٹ نیوز : شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستارشاہ کے قریب گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی ۔ واقعے میں ایک مزدور جھلس کر دم توڑ گیا جبکہ 25 سے زائد مزدور زخمی ہو گئے۔ آگ پر قابو پانےکی کوششیں جاری ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے میں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تینوں زخمیوں کو لاہور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔متعددزخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ بھی منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ فیکٹری انتظامیہ کی غفلت کےباعث پیش آیا۔بوائلر کے نوزل سے گیس خارج نہیں ہورہی تھی۔گیس زیادہ بھرجانےسےبوائلر پھٹ گیا۔

اسپتال ذرائع کےمطابق لاہورمنتقل کیےگئےبیشتر زخمی 30 فیصدسے زائد جھلسے ہوئے ہیں،پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s