فاسٹ نیوز : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نو ماہ ہو گئے شریف خاندان منی ٹریل کے کاغذات نہیں دے رہا۔شریف فیملی کےپاس کوئی دستاویزات نہیں ،کہتے ہیں ہماری تین نسلیں حساب دینے کے لیے تیار ہیں ، یہاں ایک نسل بھی حساب نہیں دے رہی ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاناما کیس کی سماعت سے متعلق عدالت کے اندر کم اور باہر زیادہ دلائل کے مقابلے کا پھر آغاز ہوگیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ معاملہ گول گول گھوم رہا ہے۔سمیع اللہ ،کلیم اللہ چل رہا ہے۔جب تک نوازشریف وزیراعظم ہیں تفتیش نہیں ہوسکتی ۔صرف وہی ثبوت پیش کیےجارہے ہیں جویہاں تیارہوسکتے ہیں۔

مریم نواز لندن کے فلیٹس کی بینیفیشل اونر ہے۔الیکشن کمیشن کے پاس ایک مہینے سے سب موجود ہے لیکن فیصلہ نہیں کیا جارہا،میری جائیدادکی خریدو فروخت کی تمام تفصیل الیکشن کمیشن میں ہے۔نوازشریف کا پیساتھا اس لیے مریم نوازکو بچانے کی کوشش جاری ہے۔آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ نے کنفرم کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطری آتاہے تو میاں شریف اورقطری کی سیٹلمنٹ کی کہانی شروع ہوجاتی ہے ۔ مے فیئر اپارٹمنٹس کا ایک مہینے کا کرایا 8 سے 10 لاکھ روپے ہے،2 اسٹوڈنٹ بھائیوں کے لیے چار فلیٹس لیے گئے ، پاکستانی قوم ان کی دوستیوں کا بوجھ اٹھارہی ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرقانون پنجاب نے انتہائی شرمناک بیان دیا ،یہ احمقانہ بیان ہے،ان کےوکیل نے کہا کہ بادشاہ ہیں اور بادشاہوں کی بادشاہوں سے بات ہوتی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s