فاسٹ نیوز : پنجاب بھر میں ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال آج بھی جاری ہے۔ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، وہاڑی، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور میں میڈیکل اسٹورز بند ہیں، عام لوگوں کو دوائیں حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لاہور میں احتجاج کے دوران دھماکے کی ساری ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہے ۔سلمان رفیق کے مستعفی ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔

چیئرمین کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن پنجاب زاہد بختاوری نے راولپنڈی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور دھماکے کی تمام ذمہ داری پنجاب حکومت پر ڈال دی ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جب تک ترمیمی بل واپس نہیں لیا جاتا ہڑتال ختم نہیں کریں گے ۔

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے رہنما باسط عباسی نے کہا کہ آج یوم سوگ منایا جائے گا۔تمام اسپتالوں کی فارمیسز میں ایمر جنسی کے مریضوں کو دوائیں مہیا کی جائیں گی۔

احتجاج اور شٹر ڈاؤن مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s