لاہور: ( فاسٹ نیوز )گزشتہ روڈ مال روڈ پر ہونے والے دھماکے سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار وزیراعلیٰ پنجاب کے قافلے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ رانا ثناء کے مشورے نے خادم اعلیٰ کی جان بچالی۔

دہشت گردوں نے پاکستان کے دل لاہور کو لہو لہو کردیا۔ ملک دشمن عناصر کے خودکش حملے میں تیرہ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئےلیکن لاہور دھماکے کا اصل نشانہ کون تھا اور شکار کون بن گیا، ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آورشام پانچ بجے چیئرنگ کراس پر فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے مظاہرین میں شامل ہوا ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شام پانچ بجے جائے وقوعہکے نزدیک اہم ملاقات تھی ۔

صورتحال بدلتے دیکھ کر صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نےوزیراعلیٰ کو تاخیرسے پہنچنےکامشورہ دیا تھا۔  یوں رانا ثناء کے مشورے نے خادم اعلیٰ کی زندگی بچالی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام مال روڈ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ وار میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین اور قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز زاہدگوندل سمیت تیرہ افراد شہید جبکہ  اسی سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s