فاسٹ نیوز : بہاولنگر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک مکان کا ایک حصہ اور 4قریبی گھروں کی دیواریں گر گئیں،حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افرادجاں بحق ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق بہاولنگر کے سرکلر روڈ پر واقع مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان کا ایک حصہ گرگیا، دھماکے سے قریبی چار گھروں کی دیواریں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال پہنچایا۔

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں دومرد، دوخواتین اورایک بچہ شامل ہے، سات زخمیوں کو بھی اسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s