فاسٹ نیوز : آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر سپر سکس مرحلے میں جگہ بنا لی ۔

کولمبو میں ایونٹ کے آخری گروپ میچ میں پاکستانی ویمنز چھائی رہیں ، پاکستانی بولرز کے سامنے کوئی بھی اسکاٹش پلیئر ٹک نہ پائی اور پوری ٹیم  91 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کپتان ثنا میر نے 14 رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،نشرا سندھو نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں پاکستان ویمن نے 92 رنز کا ہدف 28ویں اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

جویریہ خان 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں ،ناہید خان 20 اور نین عابدی 21 رنز بناکر نمایاں رہیں ۔

پاکستان ویمن نے ایونٹ میں تیسری کامیابی کے ساتھ سپرسکس مرحلے میں جگہ بنالی۔بھارت،بنگلا دیش،جنوبی افریقا،سری لنکا اور آئرلینڈ بھی سپر سکس مرحلے میں پہنچ گئے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s