فاسٹ نیوز : اسلام آباد کے نواحی علاقے نیلور سے ملنے والی 17 سالہ لڑکی کی لاش کو تاحال شناخت نہیں کیا جاسکا، لڑکی کا نادرا میں بھی کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

منگل کی صبح علاقہ مکینوں نے سملی ڈیم کے عقب میں نامعلوم لاش کی اطلاع پولیس کو دی، موقع پر پہنچے تو پولیس افسران کوسنسان سڑک سے ذرا ہٹ کر جھاڑیوں میں پڑی 17 سالہ لڑکی مردہ حالت میں ملی جس کے گلے میں ایک ٹہنی بھی پھنسی ہوئی تھی۔

لاش پولی کلینک اسپتال پہنچائی گئی، نادرا کو شناخت کے لیے تصاویر اور فنگرپرنٹس سیمپل بھی دیے، مگر کوئی ریکارڈ حاصل نا ہوسکا۔ لڑکی کے ورثاء نا ملنے کے باعث اب تک اس کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ لاش کے جسم پر ظاہری تشدد کا کوئی نشان موجود نہیں، پولیس نے اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے قریبی تھانوں کو لڑکی کی تصاویر بھجوا دی ہیں، مختلف تھانوں میں گمشدہ لڑکیوں کے والدین کو بلا کر تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں،مگر کوئی شناخت نہیں ہوسکی۔

سنیفگ ڈاگز نے لاش سونگھی اوربری امام کی بیٹھک تک دوڑ لگائی تاہم پولیس کو یہاں پہنچ کر بھی کوئی کلیو نا ملا، ورثا کی تلاش میں پولیس تا حال مصروف ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s