فاسٹ نیوز : ڈیرہ غازی خان میں جعلی عاملوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ شوہر نے الزام لگایا ہے کہ جعلی عامل جن نکالنے کے لیے بیوی کو درخت کےساتھ لٹکاکر ڈنڈے مارتے رہے۔ پولیس کہتی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی مقدمہ درج کریں گے ۔

ڈیرہ غازی خان کے علاقے سجاد آباد کا نذر حسین اپنی بیوی ثریا بیگم کودم کرانے نورنگ آباد لے گیا تھا،جہاں جعلی عاملوں امان اللہ اور عبدالحمید نے بتایا کہ خاتون پر جن کا اثر ہے ، جن نکالنے کے لیے جعلی عاملوں نے ثریا بیگم کو درخت سے باندھا ، ڈنڈے مارے اور دھواں دیا ، جس سے خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔

سجاد کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی کی چیخ و پکار اور اذیت دیکھ کر وہ دونوں جعلی عاملوں کو تشدد سے منع کرتا رہا لیکن وہ نہ مانے ۔ حالت خراب ہونے پرخاتون کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔

دونوں جعلی عامل واقعے کے بعد سے مفرور ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s