فاسٹ نیوز : پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج سے متحدہ عرب امارات میں لگے گا،پانچ ٹیمیں، ستائیس دن،چھکے لگیں گے، چوکے پڑیں گے اور بولرز اسٹمپ اُڑائیں گے، لیکن اس سے پہلے رنگارنگ اور بھرپور افتتاحی تقریب رات 8 بجے ہوگی۔

پہلے میچ میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹکراؤ ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی سے ہے،جسے جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے پاکستانی گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے اور جمیکن گلوکار شیگی دبئی پہنچ گئے ہیں، تینوں نے پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی۔

دبئی میں فاسٹ نیوز سے خصوصی گفتگو پاکستان سُپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا نام بن گیا ہے، اُنہیں امید ہے کہ پی ایس ایل سے غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان آنے کے دروازے کھلیں گے، اُن کا کہنا تھا کہ لاہور میں فائنل کے موقع پر اختتامی تقریب میں شائقین کے لیے سسپنس رکھا ہے۔

 فاسٹ نیوز سے خصوصی گفتگو میں پی ایس ایل کے برانڈ ایمبسڈر رمیز راجا نے کہا کہ اس مرتبہ ایونٹ پہلے سے زیادہ شاندار اور جاندار ہوگا، اُنہیں اُمید ہے کہ پچھلے ایڈیشن کی طرح نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s