لاہور (فاسٹ نیوز ) لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے کیشئر کو مار ڈالا ۔ لاہور کے علاقے عمر چوک گرین ٹاؤن میں واقع بیکری میں تین ڈاکو گھس گئے ۔ ملزموں نے بیکری کے سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا اور اسلحہ کے زور پر کیش لوٹنے کی کوشش کی ۔ اس دوران ملزمان اور کیشئر 22 سالہ عابد کے درمیان تکرار ہوگئی ۔ مزاحمت پر ڈاکوئوں نے کیشیئر کو گولی مار کر مار ڈالا اور اسلحہ سمیت فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش قبضے میں لے کر شواہد اکھٹے کئے اور تحقیقات شروع کر دیں جب کہ لاش کو مردہ خانےمنتقل کردیا
Advertisements