فاسٹ نیوز : بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ رک گیا لیکن موسم انتہائی سرد ہے۔ چترال میں دشوار راستوں کےباعث برفانی تودے سے متاثر علاقوں میں ریلیف آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کا بسیرا ہے اور کم سے درجۂ حرارت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

استور میں دو روز سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہے جبکہ بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔بلوچستان کے شمالی علاقے بھی سخت سردی کی لپیٹ میںہیں۔

گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو، غذر اور استور میں بارش اور برف باری رک گئی ہے لیکن مطلع ابر آلود ہے ،کئی مقامات پر برف سے رابطہ سڑکیں بند ہیں جس سے بالائی علاقوں سے شہر کا رابطہ منقطع اور اشیائے خورو نوش کی قلت کا سامنا ہے۔

استور کے ضلعی ہیڈکوارٹر ز عید گاہ سے گوری کورٹ برفانی تودہ گرنے کے باعث گزشتہ روز سے بند ہے ۔

شمالی بلوچستان میں برفباری رک جانے کے باوجود سردی کی شدت برقرار ہے، چمن میں بھی شدید سردی ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد بحرین کالام روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند رہی۔

پاراچنار میں شدید برفباری کے باعث پہاڑی اور میدانی علاقوں میں آمد و رفت کے راستے بندہیں ۔کچے گھروں کونقصان پہنچا ہے،کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں ۔

کرم ایجنسی،شمالی و جنوبی وزیرستان،اورکزئی ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہے

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s